• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہرنائی: کوئلہ کان میں امدادی کارروائیاں مکمل، 8مزدور جاں بحق

Harnai Coal Mine Rescue Operations Completed Killed 8 Workers

ہرنائی کےعلاقےمیں کوئلہ کان سےمزیدایک کان کن کی لاش نکال لی گئی،کان میں پھنسےآخری کان کن کی لاش نکالنےکےبعدریسکیوآپریشن مکمل ہوگیا۔ کان حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروںکی تعداد 8 ہوگئی۔

دو روز قبل ہرنائی کےعلاقے شاہرگ کی کوئلہ کان دو جگہ مٹی کاتودہ گرنےسےبیٹھ جانے کےباعث 9 کوئلہ مزدور کان میں پھنس گئے تھے۔

دو روز کے ریسکیو آپریشن کےدوران کان سے 7 کان کنوں کی لاشیں اور ایک کان کن کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیاگیاتھا۔

آج ہرنائی کےعلاقےمیں کوئلہ کان سےمزیدایک کان کن کی لاش نکال لی گئی، جس کےبعد کان میں ریسکیوآپریشن مکمل کرلیاگیا۔

کان حادثےکی تحقیقات کےلئےتحقیقاتی ٹیم جلد تشکیل دی جائےگی۔

تازہ ترین