• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارمولا ون ڈرائیور لیوس ہملٹن کی عمدہ کارکردگی

Excellent Performance Of Formula One Driver Lewis Hamilton

فارمولا ون ڈرائیور لیوس ہملٹن کی عمدہ کارکردگی کی بدولت مرسڈیز نے یو ایس گراں پری جیت لی۔

لیوس ہملٹن نے اپنی ٹیم کے لیے ایک اور ٹائٹل حاصل کرکے خود کو نئے اعزاز کے قریب تر کرلیا۔

وہ میکسیکو میں گراں پری جیت کر مسلسل چار بار ورلڈ چیمپئن رہنے والے برطانوی بننے کا اعزاز حاصل کرلیں گے لیکن اس کے لیے انہیں اگلے ہفتے تک انتظارکرنا ہوگا۔

امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن نے لیوس ہملٹن کو یوایس گراں پری کی ٹرافی دی۔ یہ لیوس ہملٹن کی اس سیزن کی نویں اور باسٹھ ویں مجموعی فتح ہے۔

تازہ ترین