• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے 10 سال کیلئے ایران کی چابہار بندرگاہ کا انتظام سنبھال لیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارت نے 10 سال کےلیے ایران کی چابہار بندر گاہ کا انتظام سنبھال لیا۔ 

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت، ایران کے درمیان چابہار بندر گاہ کی تعمیر اور اتنظامی امور کے 10 سالہ معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان معاہدے پر ایران کے دارالحکومت تہران میں دستخط ہوئے۔

 ایرانی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت چابہار منصوبے کےلیے 30 ارب 88 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق بھارت چابہار بندرگاہ کے ذریعے وسط ایشیائی خطے تک کراچی، گوادر بندرگاہوں سے گزرے بغیر جاسکتا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے چابہار بندر گاہ کا کام سست روی کا شکار ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید