کوئٹہ(سٹی ڈیسک)جمعیت طلبا اسلام ضلع کوئٹہ کے صدر حافظ محمد طاہر زیرے ‘ نائب صدر حافظ محمد ہمایوں چشتی ‘ فضل الرحمن عبدالمنان کاکڑ عبدالشکور مدنی اور حضرت علی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے مفتی محمود کانفرنس نوجوان طبقے کی انگریز سامراج و استعماری قوتوں کیخلاف ذہنی تربیت ہو گی مفتی محمود کے افکار اور اس کے نظریات سے وابستہ رہنے میں ہی اسلام دشمن قوتوں کی شکست ہے انہوں نے کہا کہ نسل نو کو مفتی محمود کا جراتمندانہ مشن آگے بڑھانے کیلئے 26اکتوبر کو مفتی محمود کانفرنس میں بھرپور شرکت کرنی چاہئے اسلام مخالف قوتوں کیخلاف مفتی محمود کے فلسفے کو پھیلانے کیلئے مولانا فضل الرحمن عملی طور پر کوشاں ہیں قائد جمعیت باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں جے ٹی آئی کے رہنمائوں نے کہا کہ مفتی محمود کانفرنس سے جھوٹے نظرئیے کا پول کھل جائیگا اور جلد ہی ملک میں نظام مصطفی ﷺ نافذ ہو گا مفتی محمود کانفرنس مظلوموں کیلئے نجات او رعوام کیلئے امن کا پیغام لائیگی۔