• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے سیکڑوں افسران کو ماہ ستمبر کی تنخواہیں تاحال نہ مل سکیں نئے ڈائریکٹرجنرل سمیع صدیقی بھی اپنی تعیناتی کے بعد ادارے کے مالی حالات درست نہ کرسکے باخبرذرائع نے بتایا کہ ادارے کی رواں ماہ ریکوری صرف ڈیڑھ کروڑ روپے ہوئی جبکہ پہلے یہ ماہانہ 8سے 10کروڑ روپے تک ہوا کرتی تھی ماہانہ ریکوری اور حکومت سندھ سے ملنے والی ماہانہ گرانٹ ساڑھے سترہ کروڑ روپے سے تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں گریڈ 16اور اس سے اوپر کے افسران نے ماہ اکتوبر کی 23تاریخ تک گزشتہ ماہ کی تنخواہ نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ بعض ملازمین کا کہنا ہے کے ڈی اے اپنی بحالی کے بعد سے مسلسل بدترین صورتحال سے دوچار ہے اور دن بدن اس کی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔ ادارہ اب تک شہر میں کوئی نئی ہائوسنگ اسکیم شروع کرنے میں ناکام رہا ہے۔ افسران نے وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین