• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدت پسندوں کے 99 فیصد ٹھکانے تباہ کردیئے، احسن اقبال

99 Of The Extremists Places Has Been Destroyed Ahsan Iqbal

وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں شدت پسندوں کے 99 فیصد ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں، اب پاکستان میں تیزی سے امن بحال ہو رہا ہے ،منشیات اور کلاشنکوف کلچر افغان جنگ کے نتیجے میں ہمیں ملا۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے کو آج بھی افغان جنگ کےباعث مسائل کاسامنا ہے، اسامہ بن لادن کو ہمارے اس وقت کےاتحادیوں نے متعارف کرایا تھا جب کہ ہمیں منشیات اور کلاشنکوف کلچر افغان جنگ کے نتیجے میں ملا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری شرح نمو بڑھ رہی ہے اور بجلی بحران پرکافی حد تک قابو پالیا گیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ کا تنازعات زدہ خطوں سے بڑا تعلق ہے، عالمی فریم ورک کی روشنی میں انسانی اسمگلنگ کےتدارک پرکام ہورہا ہے، انسانی اسمگلنگ کامسئلہ بیروزگاری کی وجہ سے پیدا ہوتاہے۔

تازہ ترین