• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس: ہالی ووڈ کرائم فلم ’سبربیکون ‘کا رنگا رنگ پریمیئر

امریکی شہر لاس اینجلس میں کرائم سے بھرپورہالی ووڈفلم سبربیکون کے رنگا رنگ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں فلم کے ہدایتکارجارج کلونی اور ان کی اہلیہ امل کلونی سمیت فلم کی کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

جارج کلونی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھوم رہی ہے جو ڈکیتی،چوری اور جرائم کی مختلف وارداتوں سے تنگ آکر قانون اپنے ہاتھ میں لے لیتا ہے اور مجرموں کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی ووڈ اداکارمیٹ ڈیمون کے علاوہ جولیان مور،آسکر ایساک،جوش برولن اور گلین فلیشن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم 27اکتوبرکو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

تازہ ترین