وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان اچھے کرکٹر ہیں ،ڈیویلپمنٹ لیڈر نہیں اور سیاست میں بھی اناڑی ہیں۔
ایک بیان میں وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے مریض معیشت کو مستحکم کیا،گرین لائن منصوبہ مئی 2018ء میں مکمل کرلیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ مارشل لاء اداروں کو کھوکھلا کردیتا ہے، انتشار پھیلانے والوں کو معلوم نہیں حکومت چلاناآسان نہیں۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے امن اور استحکام پر تشویش پہلے خود پاکستان کو ہونی چاہیے ،ہم سے زیادہ دہشت گردی کا کوئی دشمن نہیں ،بچوں کو محفوظ ملک دینا چاہتے ہیں۔