• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ گزرنے کے باوجود پی ایم ٹی لگائی گئی نہ میٹر، اہالیان کوئٹہ ٹائون سوسائٹی

کراچی (پ ر) کوئٹہ ٹائون کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی سیکٹر A-3 کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے علاقے کی پی ایم ٹی اتار کر گھروں میں اندھیرا کردیا  ہے، کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ آبادی کے لحاظ سے بڑی پی ایم ٹی لگاکر ہر گھر میں بجلی کے میٹر بھی ساتھ لگا دیں گے مگر افسوس کہ ایک ماہ گزر گیا کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے پانی کی بھی انتہائی پریشانی لاحق ہے مکینوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر ارباب اختیار سے گزارش کی ہے کہ اس انتہائی اہم نویت کے معاملے کی جانب فوری توجہ دیکر بجلی کی فراہمی بحال کروائی جائے۔
تازہ ترین