کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل کوئٹہ کراچی یونین کا ایک اجلاس چیئرمین عبداللہ کرد اورصدرمیرحکمت علی لہڑی کی سربراہی میں ہوا جس میں محکمہ کیوڈی اے کی جانب سے ہزار گنجی بس ٹرمینل میں محکمہ کیوڈی اے کی جانب سے حقیقی ٹرانسپورٹروں کو نظرانداز کرکے محکمہ من پسند لوگوں کے نام الاٹمنٹ کر رہا ہے انہوںنے کہاکہ کوئٹہ کراچی کوچز کے حقیقی45کمپنی مالکان ہیں لیکن 15کی بجائے60پلاٹ الاٹ کیے جار ہےہیں اور ان60پلاٹ میں سے صرف36پلاٹ کی قرعہ اندازی کی جارہی ہے انہوںنے کہاکہ کوئٹہ کراچی بس ٹرمینل میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی اور کوئٹہ کراچی روڈ کے ٹرانسپورٹرز اس غیرقانونی الاٹمنٹ کی بھرپورمخالفت کرتے ہیں کراچی روڈ کے ٹرمینل ہزار گنجی کی کسی بھی ناجائز قرعہ اندازی میں شریک نہیں ہونگے جب تک ہمارے45کوچز کمپنی مالکان کو الاٹمنٹ نہیںدی جاتی اور45کمپنی مالکان کے علاوہ کسی اور اضافی الاٹمنٹ کو قبول نہیں کرتے اگر محکمہ کیوڈی اے کے چیئرمین یا سیکرٹری وغیرہ اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتے تو ٹرانسپورٹرز سخت احتجاج کرنے پر مجبورہونگے اورہزار گنجی سے تمام کوچز و بسوں کو دوبارہ سریاب روڈ ٹرمینل لے آئیںگے اورہڑتال کرینگے۔