• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Dubai Gold Plated Iphone X Available For Sale

دبئی میں فن لینڈ کی ایک کمپنی نے 24 قیراط کے سونا چڑھے آئی فون ایکس کے محدود اسٹاک کیلئے پیشگی آرڈرز کی پیشکش کی ہے جس کی قیمت 3477 ڈالرز ہے۔

اسمارٹ فونز بنانے والی ڈیزائنرز ایٹ لیجنڈ نامی کمپنی موبائل ڈیوائسز کو صارفین کی فرمائش کے مطابق فون کی اپنی خصوصیات کے ساتھ ان کی پسند کے لوگوز، مطلوبہ قیمتی پتھر، سونے سمیت قیمتی دھاتوں اور دیگر آرائشی اشیاء و فیچرزاستعمال کرکے بنانے میں مہارت رکھتی ہے۔

دستیاب ڈیزائنز میں اورم ماڈل، آئی فون ایکس شامل ہے جس پر 24 قیراط سونا چڑھا ہوا ہے، جس کا لوگو سیاہ موتی سے بنا ہوا اور اس کی اطراف میں 18 قیراط سونا استعمال کیا گیا ہے۔

اسی ماڈل کا ایک ڈائمنڈ ایڈیشن بھی دستیاب ہے جس میں ایپل لوگو تراشیدہ خول دار ہیرے سے بنایا گیا ہے جبکہ اس میں دیگر قیمتی نگینوں کا استعمال بھی کیا گیا ہے۔

ان آئی فونز کی انٹرنل میموری 256 جی بی ہے جنہیں قیمتی نمائشی باکس میں رکھا گیا ہے جس میں 24 قیراط سونے کے ایئرپوڈز، من پسند چمڑے کا پاؤچ اور تصدیق نامہ شامل ہیں۔

 

تازہ ترین