• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس کے نواح میں علیشان اسلامی ثقافتی مرکز قائم

پیرس کے نواحی علاقہ غوزاں ویل میں ایک علیشان اسلامی کلچر سینٹرقائم کیا گیا ہے جس کو مقامی حکومت کی اجازت سے مسجد کا درجہ بھی حاصل ہو سکے گا ۔

سینٹر کا قیام معروف سیاسی وسماجی شخصیات اور رہنما چوہدری محمد نواز تارڑ ، چوہدری انار تارڑ ، غلام ربانی، راجہ اشفاق احمد اور ان کے ساتھیوں کی محنتوں کا ثمر ہے۔

اس سلسلے میں ایک تقریب بھی رونما ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نواز تارڑ کا کہنا تھا کہ پیرس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے بچوں کو دینی تعلیم کےلئے اسلامی کلچرسینٹر کی اشد ضرورت تھی اس مقصد کے دولاکھ ساٹھ ہزار یورو سے یہ عمارت خریدی گئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے تھاکہ ہمارے بچے تو پاکستان میں زیر تعلیم ہیں مگر یہاں آباد بچے بھی ہمارے ہی ہیں جنہیں دینی، دنیاوی اور اپنی ثقافت سے آگاہی دینا ہمارا فرض بنتا ہے۔

تازہ ترین