• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خفیہ ہاتھ جمہوری عمل میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں، سازش ناکام بنائینگے، احسن اقبال

Todays Print

اسلام آباد(خبر ایجنسی)وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ خفیہ ہاتھ جمہوری عمل میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں، سازش ناکام بنائینگے،ہر 10سال بعد آمریت ملک پر قابض ہوجاتی ہے،اب 2020میں کیا ہوگا؟ ہماری تاریخ جمہوریت اور آمریت کے گرد گھوم رہی ہے۔

پیر کو وزیر داخلہ احسن اقبال نے ایک ٹوئٹر پیغام میں ملکی تاریخ میں آمریت اور جمہوری ادوار کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ ملکی تاریخ مارشل لا اور جمہوریت کے درمیان ڈگمگاتی ہے،کچھ خفیہ ہاتھ پھر جمہوری عمل میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین