کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی عدالت کوئٹہ ون کے جج محمدداؤد خان ناصر نے بھتہ خوری کا جرم ثابت ہونے پر ملزم عبد النافع کو پانچ سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا۔ عدالت نےملزم کواسلحہ بر آمد ہونے کے مقدمے میں بھی جرم ثابت ہونے پر تین سال قید اور دس ہزار روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا استغاثہ کے مطابق ملزم کو کچھ عرصہ قبل سی آ ئی اے پولیس نے بھتہ وصولی کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا اور اسکے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔