• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں چینی کمپنی کے تعاون سے ایل ای ڈی لائٹس لگانے کا منصوبہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چینی کمپنی کے تعاون سے ایل ای ڈی لائٹس لگانے کا منصوبہ ، شہر میں اسٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے چینی کمپنی سے معاہدہ زیر غور ،ایم او یو پر دستخط کے بعد چینی کمپنی 50 ہزار ایل ای ڈی لائٹس فراہم کرے گی ،جس کی ادائیگی 9 سال میں کی جائے گی ،قابل اعتماد ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ وزیر اعلینواب ثنا اللہ خان زہری کی ہدایت پر کوئٹہ میں اسٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ایک چینی کمپنی سے کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن نے 50 ہزار ایل ای ڈی لائٹس کے لئے بات چیت کی ہے ، جس کے بعد سمری سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بجھوادی گئی ہے ، جس کی منظوری کے بعد چینی کمپنی سے ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے ، ذرائع کے مطابق ایم او یو پر دستخط کے بعد 6 ماہ کے اندر چینی کمپنی کوئٹہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو 50 ہزار ایل ای ڈی لائٹس فراہم کرے گی اور ان 50 ہزار لائٹس کی قیمت 9 سال میں ادا کی جائے گی ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ایل ای ڈی لائٹس سے موجودہ اسٹریٹ لائٹس کے مقابلے میں 60 فیصد بجلی کی بچت ہوگی اور اسی بچت سے چینی کمپنی کو لائٹس کی قیمت ادا کی جائے گی ،ان لائٹس کی تنصیب سے شہر میں اسٹریٹ لائٹس کا نظام بہتر ہوجائے گا ،لائٹس کی تنصیب کے بعد کوئٹہ میں کنٹرول روم بھی بنایا جائے گا ،ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں سمری تیار کرکے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھیج دی گئی ہے ضروری کاروائی اور منظوری کے بعد جلد اس سلسلے میں چینی کمپنی سے معاہدہ کرلیا جائے گا جس کے بعد پورے شہر میں اسٹریٹ لائٹس کا نظام زیادہ موثر ہوجائے گا ۔
تازہ ترین