• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
41 Matches Results In Leisure Football League

حماد کی شاندار ڈبل ہیٹ ٹرک کی بدولت این ڈبلیو ایف ایف سی نے لیژر لیگ فٹ بال میں ایف سی ریونز کو 8-2 کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔

ورلڈ گروپ کے زیراہتمام لیژر لیگ کے سیزن ٹو کے نویں رائؤنڈ میں 41 میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ لیگ کے کراچی میں 21، اسلام آباداورراولپنڈی میں 12،کوئٹہ میں 4 اور حیدرآباد میں 4میچز کھیلے گئے۔

چک شہزاد گراؤنڈ اسلام آباد پر این ڈبلیو ایف ایف سی کو ایف سی ریونز نے 8-2سے کامیابی حاصل کی ،جس میں حماد نے ڈبل ہیٹ ٹرک بنائی ،کمیل اور تیمور نے بھی ایک ایک جبکہ شکست کھانے والی ٹیم کے ایمن اور انیب گول اسکورکئے۔

ایم آئی ایف اے ایف سی نے پی ایم ایف سی کو 9-0سے شکست دی، فرینک نے 5گول کئے، حفیظ نے 2، فیضان اور طورجی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

سکسٹین اسٹار گراؤنڈ فیڈرل بی ایریا پر پریمئر ڈویثرن میں فونکس ایف سی نے آل اسٹار زکو طحہٰ کے فیصلہ کن گول کی بدولت 1-0سے زیر کیا۔

آر ایف یونائیٹڈ کو ڈیئر ڈیولز پر پوائنٹس میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔ خان ایٹ اور ضائم ایف سی، دی وائی کنگس اور اتحاد ایف سی کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

ڈویژن ون میں بلیک ڈیمنز نے دی وائی کنگس جونیئرکو 1-0سے ہرادیا۔ عمر وامق نے میچ کا فیصلہ کن گول بنایا۔ میٹیلک ایف سی نے بائرن میونخ کیخلاف پوائنٹس میچ میں 5-0سے کامیابی حاصل کی۔

ہزارہ یونائیٹڈ اور سکسٹین اسٹار کے مابین سنسنی خیز مقابلہ 3-3سے برابر ہوگیا۔ زم زما یونائیٹڈ ڈی ایچ اے پر فاطمہ ایف سی نے این فیوگو کو 3-2سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کیلئے ڈیلن، جیسن اور ارسلان نے ایک ایک جبکہ اسامہ نے اپنی ٹیم کے دونوں گول اسکور کیے۔

ایف آر یونائیٹڈ نے گلیڈیٹرزکو 1-0سے مات دی۔ فیصلہ کن گول کبیر نے بنایا۔ ڈی ایچ اے راحت پر شاہ سیون نے ایف سی اے پی ایس کو اورنگزیب کے فیصلہ کن گول کی بدولت 1-0سے شکست دی۔

جوگا بونیٹو نے فینٹمس کو 3-0سے ٹھکانے لگایا۔ اسد، یحییٰ اور مصطفی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ڈویژن ’بی‘ میں اورنگی فوکس نے آؤٹ کاسٹ کو احد کے واحد گول کی بدولت 1-0سے مات دی۔

سندھ مدرستہ الاسلام ’بی‘ نے فری اسٹائلرز کو 4-0سے باآسانی زیر کیا۔ نبیل نے 2جبکہ یوسف اور مبشر نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

ہلپر گراؤنڈ کوئٹہ پر شیروف ایف سی نے بلینڈنر کو 2-1سے شکست دی، کاشف بلوچ نے فاتح ٹیم کیلئے دونوں گول اسکور کئے۔

سپر افغان نے یوتھ کلب کو 1-0سے قابو کیا، ثناء ا ﷲ نے فیصلہ کن گول بنایا۔ایف سی اسپارٹنز نے ایف سی بائرن کو 2-0سے ناکام کیا۔اورنگزیب اورشکورنے ایک ایک بار گیند کو جال میں ڈالا۔

شکاری کلب نے اسٹار ایف سی کیخلاف 2-0سے کامیابی حاصل کی۔جاوید بلوچ اور غنی بلوچ نے ایک ایک گول بنایا۔

تازہ ترین