امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ اچھے تعلقات کے لئے سونگ ڈپلومیسی کا سہارا لے لیا ،انہوں اپنی نواسی کی چینی زبان میں نظم کی ویڈیو دکھائی ، جو چینی صدر کو بھی خوب بھائی ۔

دنیا کے تقریباً تمام ممالک دوسرے ملکوں کے ساتھ اچھے تعلقات کیلئے مختلف طریقے آزماتے ہیں ،ایسا ہی ایک طریقہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے چین کے حالیہ دورے کے دوران اپنایا ۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر ژی جن پنگ اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کے دوران انہیں اپنی نواسی ارابیلا کی چینی زبان میں گائی ہوئی نظم کی ویڈیو دکھائی۔

چائے پر ہونے والی اس ملاقات کے دوران یہ ویڈیو دیکھ کر چینی صدر اور خاتون اول متاثر ہوئے بغیر نہ رہ پائے اور ان کی نواسی کی اس کوشش کی خوب تعریف کی۔