• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 منٹ میں سب سے زیادہ پانی بھرے غبارے پھینکنے کا نیا ریکارڈ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے کے شوقین ڈیوڈ رش نے ایک اور یوٹیوبر کے ساتھ مل کر 3 منٹ میں کسی بھی شخص پر سب سے زیادہ پانی بھرے غبارے پھینکنے کا نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔

ڈیوڈ رش نے یوٹیوبر کارسن پر مجموعی طور پر پانی بھرے 125 غبارے پھینکے جو اس کے جسم سے ٹکرا کر پھٹ گئے، یوں انہوں نے 114 غباروں کا پچھلا ریکارڈ  توڑ دیا۔

رش نے بتایا کہ یہ ان کی تقریباً 300ویں گنیز ورلڈ ریکارڈ کوشش تھی۔ درست تعداد بتانا مشکل ہے کیونکہ پرانے ریکارڈ اکثر ٹوٹ جاتے ہیں اور نئی کوششوں کی تصدیق میں گنیز ورلڈ ریکارڈز کو وقت لگتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید