پشاور کے علاقے پہاڑی پورہ میں ڈاکوؤں نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی سے رقم لوٹ لی۔
پولیس حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو گاڑی سے 62 لاکھ 42 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ہیں۔
واقعے کی ویڈیو کے مطابق ایک ملزم نے میڈیسن کمپنی کی گاڑی کے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کردی تھی جبکہ دوسرا ملزم اسلحے کے زور پر گاڑی میں موجود کمپنی منیجر سے رقم چھین لیتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق متاثرہ شخص کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔