• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ حملہ، تحقیقات کے لیے پنجاب کی فرانزک ٹیم پہنچ گئی

Punjab Forensic Team Reaches The Quetta For Investigation

کوئٹہ کی چمن ہاؤسنگ اسکیم میںگزشتہ روز ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل پر خودکش حملے کی تحقیقات شروع کردی گئیی ہیں۔

پنجاب فرانزک سائنس کی ٹیم بھی تحقیقات میں مدد دینے کےلیے کوئٹہ پہنچ گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی پولیس حامد شکیل پر خودکش حملہ کی تحقیقات کے لیے محکمہ پولیس نے جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے محکمہ داخلہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔

ادھر محکمہ پولیس نے خود بھی اس حملے کی تحقیقات کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن جواد طاہر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے جس میں سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، کرائمز برانچ اور سی آئی اے پولیس کے افسر ان کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حملہ کی تحقیقات میں مد دینے کے لیے پنجاب فرانزک سائنس کی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی جو دھماکے کے مقام سے ملنے والے شواہد اکٹھے کرکے معلومات فراہم کرے گی۔

تازہ ترین