• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

Lahore Hearing On Contempt Of Court Against Maryam Nawaz

لاہور ہائیکورٹ نےمسلم لیگ ن کی رہنمامریم نواز کے خلاف عدلیہ مخالف بیانات دینے پر توہین عدالت کی درخواست پر کارروائی کل تک ملتوی کردی۔

ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نےدرخواست پر ابتدائی سماعت کی،تاہم درخواست گزار خاتون کے وکیل کی عدم موجودگی کےباعث کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔

درخواست میں مریم نواز کے عدلیہ مخالف بیانات پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں،عدالت نےیہ حکم دیتے ہوئےسماعت ملتوی کر دی کہ درخواست گزار وکیل منگل کودرخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے بارے میں دلائل دیں۔

 

تازہ ترین