اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں پاکستان کی اسرائیل مخالف تجویز کو امریکا نے کیسے غیر مؤثر کیا اس کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 ماہ قبل اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے علحیدہ ہونے کا اعلان کیا تھا۔
پاکستان کی جانب سے اسرائیل کے خلاف لائی جانے والی تجویز امریکی کوشش کی وجہ سے متاثر ہوئی۔
امریکا 47 ممبران پر مشتمل 6 ہفتے کے سیشن میں غیر حاظر رہا تاہم اس کی جانب سے دباؤ کی وجہ سے معاملہ متاثر ہوا۔
پاکستان نے تجویز دی تھی مقبوضہ کہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کے لیے اقوامِ متحدہ ایک خود مختار، غیر جانبدار، اور آزاد میکنزم (IIIM) بنایا جائے۔
تاہم امریکی کانگریس کے 2 سربراہان کی جانب سے 31 مارچ کو ایک خط میں ایچ آر سی کے رکن ممالک کو خبردار کیا گیا کہ اگر انہوں نے اسرائیل کے خلاف مخصوص میکنزم کی حمایت کی تو انہیں وہی خمیازہ بھگتنا پڑے گا جو آئی سی سی کو اسرائیلی وزیرِ اعظم کے وارنٹ پر بھگتنا پڑا تھا۔