• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی این پی سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد لک‌ پاس پہنچ گیا


سردار اختر مینگل : فوٹو فائل
سردار اختر مینگل : فوٹو فائل

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد لک‌ پاس پہنچ گیا، حکومتی وفد میں صادق سنجرانی، غزالہ گولہ اور راحیلہ درانی شامل ہیں۔

بلوچستان حکومت کا وفد صادق سنجرانی کی قیادت میں بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل سے مذ ا کرات کیلئے مستونگ کے علاقے لک‌پاس دھرنا گاه پہنچ گیا۔

وفد میں میر صادق سنجرانی کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ وزیر تعلیم مس راحیلہ درانی شامل ہیں جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر نذیر بلوچ حاجی زاہد بلوچ میرحمل کلمتی،  میر جمال ناصر مینگل شریک ہوئے۔

حکومتی وفد سردار اختر مینگل سے مذاکرات کر رہا ہے جبکہ اس سے قبل بھی دو بار حکومتی وفود نے سردار اختر مینگل سے رابطہ کیا لیکن ڈیڈ لائن بدستور برقرار ہے۔

بی این پی کے سربراہ نے حکومت کو تین مطالبات پیش کیے ہیں۔

دوسری جانب پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی لکپاس میں دھرنے پر بیٹھے اختر مینگل سے ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید