• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 15 دن کی توسیع

Tax Return Submission Date Extended

وزیرخزانہ اسحاق ڈارنےٹیکس گوشواروں کی تاریخ بڑھانےکی منظوری دے دی جس کے بعد ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں 15 دن کی توسیع کر دی گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ 30 نومبر کردی گئی ہے، گوشوارے جمع کرانےکی نئی تاریخ کا اطلاق کمپنیوں پر نہیں ہوگا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی تاریخ کا اطلاق صرف تنخواہ دار اور نجی افراد پر ہو گا۔

واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہونے کے باعث ملک کی تمام ٹیکس بار ایسوسی ایشنز نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ31 دسمبر تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔

ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کا کہنا تھا کہ اگر تاریخ نہ بڑھی تو 5 لاکھ سے زائد افراد پر انکم ٹیکس گوشورے جمع نہ کرانے کے جرمانے کے ساتھ آڈٹ میں بھی چلے جائیں گے۔

 

تازہ ترین