• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں گیس پریشر کی کمی کا مسئلہ فوری حل کیاجائے، بی این پی

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ومرکزی کونسلر احمد نواز بلوچ نے اپنے ایک بیان میں بی بی زیارت کلی قمبرانی کلی ولی آباد کلی شموزئی ، ولی آباد، کلی غلام رسول سریاب کسٹم ، کیچی بیگ لوہڑ کاریز وملحقہ علاقوں میں گیس پریشر نہ ہونے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کے شہری آج بھی شدید سردی میں گیس پریشر کی کمی کا شکار ہیں مختلف بیماریوں اور مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے انتظامیہ کو بارہا آگاہ کرنے کے باوجود سوئی سدرن گیس عملہ کوئی اقدامات نہیں کر رہا اور گیس کی پریشر کی بحالی میں عدم تعاون کا اظہار کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی قدرتی دولت گیس کی سہولت سے بلوچستان کے عوام ہی محروم ہیں انہوں نے کہا کہ اس ناروا سلوک اور پالیسی کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرینگے مسئلہ فوری طور پر حل کیاجائے ۔
تازہ ترین