• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوے سالہ امریکی دادی اماں پاپ اسٹار بن گئیں

دادی اماں بن گئیں پاپ اسٹار؛ گٹار بجاتی ہیں اورآواز کے سُر بھی بکھیرتی ہیں ۔ بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھتے ہی بیشتر عمر رسیدہ افراد جینے کی اُمنگ چھوڑ دیتے ہیں لیکن کچھ کے دل تو بڑھاپے میں بھی جوان ہوتے ہیں۔

یقین نہ آئے توامریکاسے تعلق رکھنے والی90سالہ ان دادی امّاں کو ہی دیکھ لیجئے جوکسی پاپ اسٹار سے کم نہیں ، یہ معمر خاتون نہ صرف مہارت سے گٹار بجاتی ہیں بلکہ اپنی آواز جا دو بھی جگاتی ہیں جن کے کئی مداح ان کی پر فارمنس بیحد انجوائے کرتے ہیں۔

مختلف گانوں پر گٹار بجاتے ہوئے سُر بکھیرتیں یہ دادی اماں مختلف گانوں کو کمپوز کرتے ہوئے دھنیں بھی تخلیق کرتی ہیں جبکہ گیتوں کوبول بھی تحریر کرتی ہیں جن پر ان شاندار پرفارمنس سب کو حیران کر دیتی ہے۔

 

تازہ ترین