• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی بروکرز میسرز دین کیپٹل لمیٹڈ کالائسنس معطل،50 لاکھ کا جرمانہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے سیکورٹی بروکرز میسرز دین کیپٹل لمیٹڈ پر 50لاکھ کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے اس کا لائسنس معطل کر دیا ہے ،ایس ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں پاکستان اسٹاک ایکس چینج لمیٹڈ ،سی ڈی سی اور این سی سی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے رولز کے تحت دین کیپٹل کے خلاف کاروائی کریں ،ایس ای سی پی کی کاروائی کے بعد اسٹاک ایکس چینج نے بروکر کے تمام ٹرمینل پر ٹریڈنگ معطل کر دی ہے۔
تازہ ترین