• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بہت خوش ہوں بے یقینی ختم ہوگئی، ’ورنہ‘ ریلیز ہوگئی، ضرار خان

شعیب منصور کی فلم ’ورنہ‘ تنازعات اور مشکلات کے مراحل طے کرتے ہوئےبلاخر با کس آفس کی زینت بن گئی۔فلم کی لیڈنگ کاسٹ میں شامل ولن کا کردار اداکرنے والے ضرار خان کا کہنا ہے کہ وہ فلم کی ریلیز پر بہت خوش ہیں ، ورنہ ریلیز ہوگئی اور تمام خدشات ختم ہوگئے۔

باکس آفس پر دھماکے دار اینٹری نے آخر کار ماہرہ کے’ گردشی ستاروں‘کو بھی قرار آگیا ہے اور شعیب منصور کے نام اور کام کے ساتھ ساتھ مداحوں کے انتظار نے سنسر بورڈ کو بھی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

فلم ’آ بھی گئی اور’ ٹھا کرکے‘ چھا بھی گئی ۔سنسر بورڈ کا خدشہ بھی ختم سمجھیں ۔ فلم کی ہیروئن ماہرہ خان کے بعد جس فنکار کی اداکاری کے چرچے زبان زد عام ہورہے ہیں وہ ہیں ۔۔ انڈسٹری کے نئے۔۔’ سلطان‘۔۔۔ ضرار خان۔

فرسٹ ڈے ، فرسٹ شو کے موقع پر خصوصی انٹرویو میں ضرار خان سے جب ’جنگ ‘نے یہ سوال کیا کہ فلم میں ان کا کردار کس حد تک فلم کی کامیابی کی ضمانت بنے گا تو انہوں نے بے ساختہ انداز میں کہا کہ وہ خود یہ جواب جاننے سنیماہال تک آئے ہیں جہاں خود انہیں اور ان کے دوستوں کو بھی ٹکٹ مشکل سے ملے۔

ضرار نے اس انٹرویو میں بہت سی دیگر دلچسپ باتیں کیں، کئی رازوں سے پردہ اٹھایا جنہیں آپ زیر نظر رپورٹ سے منسلک ویڈیو میں ملاحظہ کرسکتے ہیں:

تازہ ترین