• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شریف فیملی سے متعلق ای سی ایل فیصلے کا انتظارہے،شرجیل میمن

Sharjeel Memon Wait Of Sharif Family Ecl Decision

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن نے کہا ہے کہ وہ شریف فیملی سے متعلق ای سی ایل کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔

یہ بات انہوں نےاحتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سےگفتگو کر تے ہوئے کہی اور مزید کہا کہ اب دیکھنا ہے کہ کیا ان کی طرح شریف خاندان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جاتے ہيں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر حسن نواز ، حسین نواز اور ديگر کے نام ای سی ایل میں نہ ڈالے گئے تو وہ اس پر میڈيا میں بات کریں گے ۔

بعد میں شرجیل میمن نے ڈاکٹر عاصم سے ملاقات کی ،جو شرجیل میمن کو گلے لگا نے کے بعدالگ کمرے میں لے گئے ۔

 

تازہ ترین