• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرینیتی چوپڑا نے روہت شیٹھی کو”دھوکے باز“ قرار دےدیا

ممبئی (ایجنسیاں)یقیناً پرینیتی چوپڑا اپنی نئی بلاک بسٹر فلم ‘گول مال اگین’ کی وجہ سے آسمان پر نظر آرہی ہیں۔ روہت شیٹھی کی ہدایت کردہ یہ فلم اب تک 2 سو کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے اور یہ گول مال فرنچائز کی چوتھی کامیڈی فلم ہے۔جیسے کہ سب جانتے ہیں کہ پرینیتی چوپرا گول مال ٹیم کا ایک نیا حصہ بن چکی ہیں وہی ان کے انداز بھی پہلے سے مختلف نظر آنے لگے ہیں۔ہفتہ کے دن پرینیتی چوپڑا نے فلم کے گانے ‘میں نے تجھ کو دیکھا ‘کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی ایک پرانی ویڈیو پوسٹ کی۔ شوٹ کے دوران اداکارہ کو لڑکوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا اسی وقت روہت شیٹھی نے دھوکہ بازی کر کے اپنی جگہ پرینیتی کو آؤٹ کروادیا۔
تازہ ترین