• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمراں ایم کیوایم کے خاتمے کی سازش کررہے ہیں،عامرخان

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)حکمراں ایم کیوایم کے خاتمے اور ہمارے حلقہ انتخاب کو فتح کرنے کی سازش کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے ایم کیوایم (پاکستان) حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران و حق پرست ارکان اسمبلی ومیئر حیدرآباد سے تنظیمی امور اور عوامی مسائل پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے اراکین شبیرقائم خانی، رکن و ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعود محمود واراکین،ایم کیوایم کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر وایم پی اے راشد خلجی و اراکین ،حق پرست ارکان اسمبلی سید وسیم حسین، دلاور قریشی، صابر حسین قائم خانی اور میئر حیدرآباد سید طیب حسین موجود تھے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ تمام سازشوں کا مقابلہ ہمیں اپنے اتحاد سے کرنا ہے اس لئے ہم اپنے اتحاد کو مزید سے مزید مستحکم بنانے کےلئے اقدامات کریں، انہوں نے کہاکہ سندھ پر ایم کیوایم مخالف قوتیں اقتدار پر قابض ہیں اور ایم کیوایم دشمنی میں سندھ کے شہری علاقوں کو تباہ برباد کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی آبیاری شہیدوں کے لہو سے ہوئی ہے اور شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔
تازہ ترین