• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدرسۃ البنات کوئٹہ کی فارغ التحصیل طالبات کی شال بندی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)مدرسۃ البنات جان محمد روڈ کوئٹہ کی فارغ التحصیل ہونے والی طالبات کی شال بندی جمعرات23 نومبر کو ہوگی شعبہ حفظ اور درس نظامی سے فارغ ہونے والی طالبات کو بخاری شریف کا آخری سبق پڑھایا جائے گا واضح رہے کہ مدرسۃ البنات بلوچستان صوبے کا سب سے بڑا اور سب سے پہلا خواتین کا علمی ادارہ ہے جس کی پچاس شاخیں صوبے کے تمام اضلاع میں علم دین کی روشنی پھیلا رہی ہیں اور ہزاروں طالبات اس ادارے سے فیض یاب ہوکر عرصہ28سال سے خدمت دین میں مشغول ہیں ۔
تازہ ترین