• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مذہبی جماعت کے دھرنے کا چوتھا روز

Religious Party Sit In 4th Day At Nomaish

کراچی میں نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تحت احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے، تاہم سڑک کو خالی کرکے دھرنا مظاہرین سڑک کے کنارے منتقل ہوگئے۔

تحریک لبیک یارسول اللہ کے تحت نمائش سے تبت سینٹرتک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم شرکاء نے نمائش چورنگی پر ہی دھرنا دے دیا۔

احتجاجی دھرنے میں ہر عمر کے افراد شریک ہیں ، دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ جب تک اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے تب تک کراچی میں بھی دھرنا جاری رہے گا۔

دھرنے کے شرکاء نے گزشتہ رات نمائش چورنگی پر دھرنا دے کر سی بریز جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کررکھا تھا ۔

آج صبح دھرنا مظاہرین سڑک کنارے منتقل ہوگئے اور ان کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹیں ہٹادی گئیں۔

دھرنا سڑک کنارے منتقل ہونے کے بعد گرومندرسےنمائش جانےوالی سڑک کھول دی گئی ہے اور گرومندر سے صدر آنے اور جانے والی سڑک پر ٹریفک رواں دواں ہے۔

تازہ ترین