• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی بلند ترین عمارت سمیت کئی مشہور تعمیراتی شاہکاروں کی سرزمین دبئی تیزی سے ترقی کے مراحل طے کر رہا ہے، اسی سلسلے میں ایک نیا تعمیراتی نمونہ بھی تیار کر لیا گیا ہے جو ہو بہو دیوہیکل فوٹو فریم سے مشابہہ ہے۔

زبیل پارک دبئی کےسفاری میں بننے والی فریم نما منفرد عمارت کاتعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ اس کے 150میٹر کے دو بلند ٹاورز اس انداز میں بنائے گئے ہیں کہ انہیںآپس میں ملانے کیلئے اوپری سِروں سے ایک پُل سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

ایک سو میٹر کے پُل سے جُڑے یہ ٹاور نہایت بلند ہیں جن پر دلکش نقش و نگار اور خوبصورت ڈیزائن ترتیب دیا گیا ہے اور گولڈ واٹر سے پولش کیا گیا ہے ۔

یہ دلکش عمارت رات کے اوقات میں رنگ تبدیل کرتے ہوئے خوبصورت منظر تخلیق کر دیتی ہے جس میں نصب کردہ جدید لفٹس کی مدد سے پورے شہر کا نظارہ بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔

انتظامیہ کے مطابق یہ عمارت دنیا بھر سے آنیوالے سیاحوں کے لئے خصوصی توجہ کا مرکز بن جائیگی جس میں داخلے کا ٹکٹ50درہم اور 30درہم بچوں کا اینٹری ٹکٹ رکھا گیا ہے جو آن لائن بھی بک کروایا جا سکتا ہے جبکہ اس شاہکارکو جلد ہی عوام کیلئے کھول دیاجائے گا۔

تازہ ترین