• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو: اسکول کی دیوار گرنے سے طالبعلم جاں بحق

School Wall Fall Down One Boy Died

ہنگو میں اسکول کی چاردیواری گرنے سے ایک طالب علم جاں بحق 16زخمی ہوگئے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ہنگو کے ایک نجی اسکول میں کھیلوں کے مقابلے جاری تھے کہ ٹینس میچ کے دوران دیوار گرنے سے ایک طالب علم جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دیوار کمزور تھی اور طلباء دیوار پر بیٹھے میچ دیکھ رہے تھے کہ اچانک دیوار گر گئی۔

زخمیوں اور جاں بحق طالبعلم کی لاش کو ہنگو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پرنسپل کے مطابق دیوار پر زیادہ بچوں کے بیٹھ جانے سے یہ حادثہ پیش آیا۔

 

تازہ ترین