• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کے عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاگیا،ناصر شاہ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق ایم این اے و بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سید ناصر علی شاہ نے بیان میں کہا ہے کہ پشتونخوا میپ نے چار سال کے دوران صرف قریبی عزیز و اقارب کو نوازا گریڈ چار سے لیکر پندرہ تک کی ملازمتوں کی بندر بانٹ کی گئی اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز بری طرح لوٹے گئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر سے منتخب ایم این اے چار سال سے لا پتہ ہے اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سٹی کا ایم این اے آنیوالے الیکشن کے پیش نظر نا ا ہل وزیر اعظم کو کوئٹہ کے جلسے میں شرکت کی دعوت دے رہا ہے انہو ں نے کوئٹہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا ووٹ سوچ سمجھ کر استعمال کریں۔
تازہ ترین