• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ میں دہشت گردی میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے، فاروق ستار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ہفتہ کو خودکش بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قراردیاہے ۔ ایک بیان میں ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا کہ رواںماہ کے دوران کوئٹہ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں جس میںاعلیٰ پولیس افسران سمیت متعدد معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث ملک پہلے ہی شدید مشکلات کا شکار ہے، ایسے میں دہشت گردی کے واقعات سے ملک مزید انتشار کا شکار ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ خودکش حملے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے اورشہریوںکے جان ومال کاتحفظ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کوئٹہ خودکش حملے میں شہیدہونیو الے افرادکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہداء کے لئے دعائے مغفرت کی ۔ انہو ںنے دھماکے میںزخمی افرادسے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعابھی کی۔
تازہ ترین