• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر کا جلسہ اینٹی پبلک، پرواسٹیبلشمنٹ تھا، نثار کھوڑو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی سندھ کے صدر اورسینئر وزیرنثارکھوڑو نے کہا ہے کہ اس ملک میں ایک طبقہ بھٹو کا حمایتی ہے جو عزت پاتا ہے, دوسرا طبقہ بھٹو کے بارے میں بد زبانی کرکے عزت پانا چاہتا ہے, پچاس سالوں سے مخالفت میں بات کی لیکن ہمیشہ منہ کی کھائی, بھٹو کی پالیسیوں نے لوگوں کے دل میں گھر بنائے، گزشتہ روز کچھ اشخاص نے چار سال بعد سکھر میں اجتماع کیا، جلسے میں بلوچستان اور پنجاب سمیت سندھ کے علاقوں سے لوگ آئے، پیر پگارا ان کی رہنمائی کررہے ہیں، وہ حیدرآباد پی پی کے مقامی رہنما صغیر قریشی کی رہائش گاہ پر میڈیاسے بات چیت کررہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ چار سال مریدوں کو لانے میں لگے پھر جاکر جلسہ کیاہے، ان کی امید ایجنسیوں پر ہے کہ ان کے ذریعے ملکی سیاست میں اجگہ ملے‘ ایسے لوگ چابی سے چلنے والا سیاست دان ہیں، انہوں نے کہا کہ جی ڈے اے نے جلسے میں اپنا پروگرام دینے کے بجائے پیپلزپارٹی کے خلاف باتیں کیں، انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کو دوسروں کی شوگر ملیں نظر آئیں خود کی نظر نہیں آئی‘ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ 4 سال بعد کہا جارہا ہے ہم نے اپنی طاقت دکھادی‘ دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے وہ خود اپنے بارے میں بھی عوام کو بتائیں‘ متحدہ اور پی ایس پی نے اعتراف کیا کہ انہیں ایجنسیوں نے ساتھ بٹھایا‘ انہوں نے کہا کہ سکھر کا جلسہ اینٹی پبلک جلسہ تھا‘یہ جلسہ پرواسٹیبلشمنٹ جلسہ تھا، ان کے دل سے پرویز مشرف کی یاد نہیں جارہی‘ پرویز مشرف قصہ پارینہ ہے۔
تازہ ترین