• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج نے خانہ جنگی کا منصوبہ ناکام بنادیا ، شجاعت،پرویز الٰہی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویزالہیٰ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے نوازشریف کا فوج اور عوام کو آمنے سامنے لا کر خانہ جنگی کرانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے، نوازشریف کی کٹھ پتلی حکومت کی سازش یہ تھی حکومتی رٹ قائم کرنے کے نام پر فوج کو بھی دھرنا آپریشن میں ملوث کرکے متنازعہ بنا دیا جائے لیکن آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انتہائی سمجھداری کا ثبوت دیا اور فوج کو اس حساس تنازعہ سے الگ رکھا، اگر خدانخواستہ فوج بھی اس تنازعہ میں ملوث ہو کر متنازع ہو جاتی تو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کامیاب ہو سکتی تھی۔
تازہ ترین