• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ،غیر قانونی طور پر چلنے والی چار کلینکل لیبارٹریز سیل

کوئٹہ (خ ن)اسسٹنٹ کمشنر سٹی بتول اسدی کی سربراہی میں سیکریٹری بلوچستان کلینکل لیبارٹریز ڈاکٹر حنیف مینگل نے گذشتہ روز بلوچستان انوائرمینٹل پروٹیکشن کورٹ کے حکم کی روشنی میں جناح روڈ کوئٹہ پر واقع لیبارٹریز پر چھاپہ مارا جہاں پر انہوں نے چار غیرقانونی طور پر چلنے والی کلینیکل لیبارٹریز کو سیل کردیا، سیل کردہ لیبارٹریز میں اے ون لیب جناح روڈ، جناح لیب جناح روڈ ، محمود لیب جناح روڈ اور ڈائیگنوسٹک لیب جناح روڈ شامل ہیں۔ بلوچستان انوائرمینٹل پروٹیکشن کورٹ کے حکم کے مطابق غیرقانونی کلینیکل لیبارٹریز کے خلاف مہم جاری رہے گی۔
تازہ ترین