• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں آسمان پر ایک ساتھ تین سورج نکل آئے

چین میں قدرت کا ایسا ایک حیرت انگیز لیکن حسین منظراُس وقت دیکھنے کو ملا جب آسمان پر ایک ساتھ تین سورج روشنی بکھیرتے دکھائی دیئے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

چین میں قدرت کا خوبصورت منظر اُس وقت دیکھا گیا جب آسمان پر ایک نہیں بلکہ تین سورج ایک ساتھ روشنی پھیلا رہے تھے اور اس حیرت انگیز منظرعے ہر کوئی دنگ رہ گیا اور لوگ یہ مناظر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔

سائنسدانوں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آسمان پر بیک وقت تین سورج کا دکھائی دینا ایک طرح سے نظر کا دھوکا ہے جسے عرفِ عام میں 'sun dog'کہا جاتا ہے جو سورج کے گرد بننے والے روشنی کا گول دائرہ یا ہالے کی وجہ سے ہے جس سے آسمان پر ایک کے بجائے تین سورج دکھائی دیتے ہیں۔

 

تازہ ترین