• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’لیلیٰ! میں تم سے بہت پیار کرتا ہوں۔
مجھ سے شادی کرو گی؟‘‘
میں نے جذباتی ہو کر پوچھا۔
لیلیٰ نے ہنس کے کہا،
’’مجنوں! پہلے اپنا پیٹ کم کرو۔‘‘
مجھ پر گھڑوں پانی پڑ گیا۔
کئی دن تک افسردہ رہا۔
پھر خیال آیا کہ پیٹ کم کرنا نا ممکن تو نہیں۔
ہیلتھ کلب جوائن کر لیا۔
صبح شام ورزش،
دوپہر کو ایک گھنٹا تیراکی،
کئی میل کی دوڑ۔
ایک سال تک محنت کی۔
پیٹ کم ہو گیا۔
ایک دن فخر سے لیلیٰ کے گھر پہنچا۔
دروازہ کھٹکھٹایا۔
لیلیٰ باہر آئی۔
میں نے دیکھا،
اس کا پیٹ نکلا ہوا تھا۔

تازہ ترین