• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں سیاسی اصلاحاتی عمل کے حامی ہیں،چینی وزیراعظم

China Will Support Political Reform Process In Afghanistan

چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا ہے کہ چین افغانستان میں سیاسی اصلاحاتی عمل کی حمایت کرتا ہے ۔

روس کے شہر سوچی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے دوران چینی وزیر اعظم نے روسی ہم منصب اور افغان سی ای او عبداللہ عبداللہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

عبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین،افغانستان اقتصادی،تجارتی تعاون محفوظ مستحکم بیرونی ماحول کےبغیر نہیں ہوسکتا۔

ان کا مزید کہناتھاکہ افغانستان کی پرامن تعمیرنو،اقتصادی،سیاسی استحکام میں معاونت کیلئےتیارہیں، دیرپاعلاقائی سلامتی اور استحکام کیلئےپاکستان اورافغانستان کےساتھ مذاکرات ،تعاون بڑھائیں گے۔

اس موقع پر افغان سی ای او نے کہا کہ چین کےساتھ تعلقات دونوں ممالک کےمفاد میں ہیں،بیجنگ کےساتھ تعلقات کونئی بلندیوں تک لےجانےکی مشترکہ کوششوں کیلئےتیارہیں۔

روسی ہم منصب سے ملاقات میں چینی وزیراعظم نے دو طرفہ عملی تعاون بڑھانے کی امید کا اظہار کیا تو روسی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ روس چین کےساتھ دوطرفہ تعلقات کےفروغ کیلئےکام کرےگا۔

تازہ ترین