راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی اسلام آبادکے مختلف علاقوں میں ڈکیتی ،چوری اورنقب زنی کی وارداتوں میں شہری ایک گاڑی ،چھ موٹرسائیکلوں ،نقدی اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے ۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسیدسے عدنان شوکت کاکیر ی ڈبہ نمبراے بی جی -473،تھانہ وارث خان کے علاقہ ڈھوک کھبہ سے آغا سلیما ن خرم کی مو ٹرسا ئیکل ہنڈا125نمبرآرآئی او -5128، تھانہ سول لائن کے علاقہ کچہری سے محمد سفیرکی موٹرسائیکل نمبرآرآئی کے -5293،تھانہ مورگاہ کے علاقہ الشفا آئی ہسپتال سے محمد ادریس کی موٹرسائیکل ہنڈا125اپلائیڈفار،تھانہ سہالہ کے علاقہ ٹی چوک روات سے محمدحمزہ کی موٹرسائیکل یاماہانمبرآرآئی پی 6333،تھانہ آبپارہ کے علاقہ اتواربازارسے محمدیونس کی موٹرسائیکل نمبرہنڈا 125جی اے ایل 7980چوری ہوگئی۔ تھانہ نیوٹاؤن کو وسیم عباس نے بتایا کہ نواز شریف پارک کے سامنے ٹکٹ فروخت کرنے کے لیے کنٹینرکو تالا لگا کر گیا صبح آکر دیکھا تو کنٹینر کا تالا ٹوٹا ہوا تھا جس سے دو ایل ای ڈی،4پرنٹر ،یو پی ایس ، 3ہزار اور کیبل وغیر ہ کو ئی نامعلوم چور چوری کرکے لے گیا۔تھانہ کینٹ کو راجہ عدنان فیصل نے بتایا کہ حیدرروڈپر میری جگہ سے ملک ثناب پرویز،اورتظہیر میری غیر موجودگی میں فریج،2چارپائی،بسترے اورڈسپنسر چوری کرکے لے گئے۔تھانہ سبزی منڈی کوحمزہ عثمانی نے بتایا کہ تین مسلح افراد آئی جے پی روڈپر مجھ سے موٹر سائیکل اور پرس وکارڈچھین کرفرارہوگئے۔ تھانہ نیوٹان کوعلی رضا نے بتایا کہ رات گھر میں سویا ہوا تھا کہ کھٹکے کی آواز آئی جا کر دیکھا تو کمرے کے تالے ٹوٹے ہو ئے تھے چوری کی تفصیل بعد میں دونگا کوئی نامعلوم چور چوری کرکے لے گیا ۔ ارسلان ایوب نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ محمد زاہد سے میں نے کیری ڈبہ خریدا، رقم ادا کردی، اب وہ گاڑی کے کاغذات نہیں دے رہا۔ عدنان عباسی نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ فہد ظریف نے مجھے ٹیوٹا لینڈ کروزر جعلی کاغذات پر فروخت کرتے ہوئے رقم وصول کرلی۔قمر گوجر نے تھانہ رمنا پولیس کو بتایا کہ اصغر نے دیگر تین ملزموں کے ہمراہ پلاٹ کے جعلی کاغذات تیار کئے۔محمد عمران نے تھانہ کوہسار پولیس کو بتایا کہ کاروباری سلسلے میں آصف تنولی نے 10 لاکھ روپے کا چیک دیا۔حنیف چوہان نے بھارہ کہو پولیس کو بتایا کہ محمد شکیل نے کاروباری سلسلے میں 8 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ ظہیر خان نے ترنول پولیس کو بتایا کہ کاروباری لین دین میں نذر محمد نے 15 لاکھ روپے کا چیک دیا، صفدر چیمہ نے رمنا پولیس کو بتایا کہ پلاٹ کی خریداری کے سلسلے میں جاوید نے 25 لاکھ روپے کے 2 چیک دیئے۔عاطف کیانی نے رمنا پولیس کو بتایا کہ نجیب امین نے پلاٹ کی خریداری کیلئے 45 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ مذکورہ بالا تمام چیکس ڈس آنر ہونے پر پولیس نے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرلئے ۔تھانہ وارث خان نے سید امتیاز حسین شاہ کی رپورٹ پر جیکسن جان کے خلاف ایک چیک مالیتی ایک لاکھ 50ہزارروپے،تھانہ ائرپورٹ نے فیصل محمود کی رپورٹ پر منظورحسین کے خلاف 2چیک مالیتی6لاکھ روپے،ڈس آنرہونے پرمقدمات درج کرلئے۔