• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیریں مزاری کی بیٹی نے فوج سےمتعلق اپنے بیان پر معافی مانگ لی

لاہور(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے پاک فوج کے حوالے سے پیغام جاری کرنے پر معافی مانگ لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایمان مزاری نے کہا کہ میں نے اپنے پیغام میں جس طرح کے الفاظ استعمال کئے مجھے ان پر گہرا پچھتاوا ہے میں عوام کو اس تکلیف میں مبتلا کرنے کے لئے معافی مانگتی ہوں مجھے اپنے الفاظ کے چنا ئو پر دکھ اور افسوس ہے لیکن میں اپنے موقف پر قائم ہوں لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں اپنا موقف اچھے انداز میں دے سکتی تھی جس سے کسی کو تکلیف نہ ہوتی ۔
تازہ ترین