• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں نے مویشیوں کے ریوڑ کو نئی کہانی سنائی۔
عالی دماغ اونٹ نے گردن اونچی کر کے مجھے گھورا۔
دانش ور بھینس بیٹھی جگالی کرتی رہی۔
نٹ کھٹ گائے نے دم لہرائی۔
پہاڑی بکرے نے تھوڑی سی میں میں کی۔
ڈوڈو مجھے دیکھ کر پہلے ہنسا۔ پھر پوچھا،
’’تم روزانہ مویشیوں کو کہانی سنانے کیوں آ جاتے ہو؟
کیا انسانوں نے تمہاری کہانیاں پڑھنا چھوڑ دیں؟‘‘
میں نے کہا،
’’انسان اب بھی میری کہانیاں پڑھتے ہیں۔
لیکن مویشیوں کو کہانیاں سناکر زیادہ خوشی ہوتی ہے۔
یہ میری کہانیوں کو فکشن ہی سمجھتے ہیں۔
ان کا الٹا مطلب نہیں نکالتے۔‘‘
٭٭٭٭

تازہ ترین