اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ایف آئی اے سائبر کرائم نے وزیرداخلہ احسن اقبال کو قتل کرنے پر 10لاکھ روپے کے انعام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے شہری کا پتہ لگا کر مقدمہ درج کر لیا ، اس حوالے سے متعلقہ شخص کے تمام کوائف بھی جمع کر لئے ہیں۔ چند روز قبل ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں احسن اقبال کو قتل کرنے کی دھمکی دی گئی ، ویڈیو جرمنی سے اپ لوڈ کی گئی تھی،ویڈیو جاری کرنے والے کا نام محمد اکرم ہے جس کا تعلق گوجرانوالہ سے ہے، تحقیقات مکمل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔