• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن اور جمہوریت کا اثاثہ ہیں،غفار طالب

ملتان(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 203کے صدر رانا غفار طالب، سینئر نائب صدر رانا تسلیم امجد، جنرل کونسلرامجد پہوڑ، نائب صدر جام عبدالرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید ہاشمی کی ن لیگ میں واپسی کا خیر مقدم کرتے ہیں، یہ ایک مستحسن فیصلہ ہے ، جاوید ہاشمی عوامی پذیرائی اور مقبولیت میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔ جاوید ہاشمی مسلم لیگ ن اور جمہوریت کا اثاثہ ہیں، انکی شمولیت سے پارٹی مضبوط ہوگی۔
تازہ ترین