• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری روڈ پر میٹرو ٹریک کے نیچے کشیدہ کاری،2سو ملین خرچ ہونگے

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) راولپنڈی کی طرف سے مری روڈ کو مزیددیدہ زیب بنانے کیلئے میٹرو بس ٹریک کے نیچے پلرز پر تمام صوبوں کی ثقافت کے رنگ بکھیرنے اور ان پر کشیدہ کاری کیلئے تجاویز پنجاب حکومت کو بھجوائی جا رہی ہیں ، پی ایچ اے کے اس منصوبے پر 200ملین روپے خرچ آئے گا ، اس سلسلے میں مختلف ماڈل تیار کئے جا رہے ہیں ، لیاقت باغ چوک میں اس سلسلے میں ایک پلر تیار بھی کر لیا گیا ، اسی طرح کے مزید ماڈل تیار کئے جائیں گے اور اسے منظوری کیلئے پنجاب حکومت کو بھجوایا جائے گا،منظوری کی صورت میں پی ایچ اے میٹرو ٹریک کے تمام پلرز پر کام شروع کروائے گی ، ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کیپٹن (ر) انوار الحق کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ہدایت کر رکھی ہے کہ جس طرح لاہور میٹرو ٹریک کے نیچے کام کیا گیا ہے اسی طرح کا کام راولپنڈی میٹرو بس ٹریک کے نیچے بھی ہو تاہم راولپنڈی کیلئے ماڈل تیار کر کے بھجوایا جائے گا ، منظوری کی صورت میں اس پراجیکٹ پر آگے کام شروع کیا جائے گا۔
تازہ ترین