آپ آف لائن ہیں
پیر 03 شوال المکرم 1439ھ 18؍جون 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ٹیکسی کی کمپنی نے کالی ٹیکسیوں کی جگہ بجلی سے چلنے والی ٹیکسیاں متعارف کرادی ہیں۔ان کاروں کی باڈی ایلومینیم کی ہےجو وائی ​​فائی اور یوایس بی سےچارجنگ کی سہولت بھی فراہم کرتی ہے۔

x
Advertisement

کمپنی کےچیف ایگزیکٹو کرس گبی کا کہنا ہے کہ بجلی سے چلنے والی ان کارو ں میں الیکٹرک انجن نصب ہے۔یہ عام روایتی گاڑیوں کے مقابلے میں تیز رفتارہونے کے ساتھ دھواں بھی خارج نہیں کرتیںجوملک میں فضائی آلودگی پر قابو پانے میں مدد دے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ 9ہزار سے زائید برقی ٹیکسیاں 2021تک لندن کی سڑکوں پرکالی ٹیکسیوں کی جگہ لے لیں گی۔ان کی قیمت تقریبا ً 55ہزار پائونڈ مقرر کی گئی ہے۔

ملک میں گاڑیوں سے نکلنے والے دھوئیں کے حوالے سے نئےقوانین متعارف کروائےجائیں گے ۔

کرس گبی کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی لندن کےساتھ ایمسٹرڈیم میں بھی بزرگ اور معذور افردکے لئے225 برقی کاریں متعارف کرانے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

 

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں